کنگنا رناوت ان دنوں اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں اور ایک بار پھر انہوں نے خود کو مشکل میں ڈال دیا، کیونکہ دہلی سکھ گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے ہفتے کے روز ان پر نفرت انگیز تبصرہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کرائی اور مطالبہ کیا کہ وہ ان کے خلاف نفرت انگیز ریمارکس واپس لیں۔اور مزید یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت ان سے پدم شری ایوارڈ واپس لے۔
انہوں نے کہاکہ، 'زرعی قوانین کو منسوخ کرنے اور کسانوں کو خالصتانی دہشت گردوں سے تشبیہ دینے سے متعلق کنگنا کا بیان غیرضرروری ہے۔'