نئی دہلی: اسٹوڈنٹ ایکٹوسٹ گلفشاں فاطمہ نے منگل کو دہلی ہائی کورٹ سے شمال مشرقی دہلی فسادات معاملے میں ضمانت کی درخواست دی اور انہوں نے اپنی درخواست میں اس بات پر زور دیا کہ تشدد میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔ جسٹس سدھارتھ مردول اور جسٹس رجنیش بھٹناگر کی بنچ اس معاملے کی سماعت 14 دسمبر کو کرے گی۔ گزشتہ روز جسٹس سدھارتھ مردول کی سربراہی میں بنچ کے سامنے بحث کرتے ہوئے فاطمہ کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کے مبینہ قصوروں کو ظاہر کرنے کے لیے تمام بیانات پولیس نے ان کی گرفتاری کے کئی مہینوں کے دوران ریکارڈ کیے۔ Student activist Gulfisha Fatima seeks bail from HC in UAPA case
ان کے وکیل نے استدلال کیا کہ تمام گواہوں نے احتجاج میں حصہ لیا اور ملزمین کے درمیان بعض ملاقاتوں میں بھی شرکت کی اور اس لیے وہ گواہ بھی ناقابل معافی ملزم ہیں اور عدالت کو ان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے اس بات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ ان کے وکیل نے استدلال کیا کہ ان گواہوں میں سے کوئی بھی بے قصور نہیں ہے۔ ان کے بیان کو پڑھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ سب احتجاج کا حصہ تھے۔ ان میں سے ہر ایک نے احتجاج میں حصہ لیا۔ وہ ڈی پی ایس جی (واٹس اپ گروپ) کے ممبر ہیں۔