اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

COVID-19: دہلی میں کورنا کے 118 نئے معاملے، ایک کی موت

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کے 118 معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ 118 نئے کیسز کے ساتھ اب کووڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 14 42 663 تک پہنچ گئی ہے۔

دہلی میں کورنا کے 118 نئے معاملے، ایک کی موت
دہلی میں کورنا کے 118 نئے معاملے، ایک کی موت

By

Published : Dec 24, 2021, 3:48 AM IST

دہلی میں کووڈ-19 انفیکشن کا معاملہ ایک بار پھر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کے 118 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ کووڈ-19 انفیکشن کی شرح 19.0 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
بتادیں کہ فعال مریضوں کی تعداد 684 تک پہنچ گئی ہے جو کہ گزشتہ 5 ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل 14 جولائی کو 688 فعال مریض تھے۔ اس کے علاوہ کورونا انفیکشن کی شرح 19.0 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ساتھ ہی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد اب کوووڈ 19 سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 25103ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Omicron Variant In Delhi: دہلی میں اومیکرون کے چار مزید نئے کیسز درج


بتا دیں کہ 24 گھنٹوں میں 118 نئے کیسز کے ساتھ اب کووڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 14 42 663 تک پہنچ گئی ہے۔ ساتھ ہی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 1416 846 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں میں 61332 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس میں آر ٹی پی سی آر 56054 اینٹیجن 5268 ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کنٹینمنٹ زونز کی تعداد 204 تک پہنچ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details