نئی دہلی: کانگریس نے منگل کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے باہری دہلی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما اور لونی سے پارٹی کے ایم ایل اے نند کشور گرجر نے ایک خاص برادری کے خلاف غیرمہذب زبان کا استعمال کیا ہے، لیکن پولیس ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔Congress On BJP MP Parvesh Verma
کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پرویش ورما نے 24 گھنٹے قبل غیرمہذب زبان کا استعمال کیا تھا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی اور دہلی پولیس اس پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس اس معاملے پر کارروائی کرے، عدالت اس معاملے کا نوٹس لی ا ور بی جے پی کو ورما کو پارٹی سے نکال دینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز تقریر کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے کہ کس طرح ایک مخصوص کمیونٹی کا دماغ کو ٹھیک کیا جائے، ان کی طبیعت کیسے ٹھیک کی جائے اور ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اسی طرح بی جے پی کے لونی ایم ایل اے نے بھی ایک مخصوص کمیونٹی کے لوگوں کو چن چن کر مارنے کی بات کی ہے۔