اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

National Herald Case: دہلی پولیس نے انڈین یوتھ کانگریس کے سربراہ سرینواس کے بال کھینچے

نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں ای ڈی نے کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے آج 6 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی، جس کے خلاف کانگریس پارٹی مسلسل احتجاج کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں آج دہلی پولیس نے انڈین یوتھ کانگریس کے سربراہ سرینواس بی وی کے خلاف کارروائی کی۔

دہلی پولیس نے انڈین یوتھ کانگریس کے سربراہ سرینواس کے بال کھینچے
دہلی پولیس نے انڈین یوتھ کانگریس کے سربراہ سرینواس کے بال کھینچے

By

Published : Jul 26, 2022, 7:45 PM IST

نئی دہلی:نیشنل ہیرالڈ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ کے خلاف احتجاج کے دوران دہلی پولیس نے انڈین یوتھ کانگریس کے سربراہ سرینواس بی وی کے خلاف سخت رویہ اپناتے ہوئے ان کے بال بُری طرح کھینچے۔ اس دوران ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا جس میں پولیس ان کے بال کھینچ رہی ہے اور وہ چیخ رہے ہیں۔ نیشنل ہیرالڈ کیس کے سلسلے میں سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ کا دوسرا دور منگل کی صبح شروع ہوا۔ منگل کو پولیس نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کو پارٹی کے کئی رہنماؤں اور متعدد اراکین پارلیمان کے ساتھ راشٹرپتی بھون تک مارچ کے دوران وجے چوک سے حراست میں لے لیا۔ Protest Against the Questioning Of Congress Interim President Sonia Gandhi

نئی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہا کہ راہل گاندھی کے ساتھ تقریباً 50 ارکان پارلیمان کو پارلیمنٹ کے قریب سے حراست میں لیا گیا ہے۔ راہل گاندھی کو پارلیمنٹ سے وجے چوک تک احتجاجی مارچ کے دوران حراست میں لینے کے بعد انہیں پارلیمنٹ اسٹریٹ سے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔ کانگریس قائدین مرکزی جانچ ایجنسیوں کے غلط استعمال کے خلاف ملک گیر احتجاج کررہے ہیں۔ اس سے پہلے سونیا گاندھی اپنی بیٹی پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ قومی دارالحکومت دہلی میں ای ڈی کے دفتر پہنچیں۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی بھی ای ڈی کے دفتر پہنچے۔

مزید پڑھیں:۔ Protest Against ED In Indore: یوتھ کانگریس کا ای ڈی دفتر کے باہر احتجاج

پوچھ گچھ کا پہلا دور 21 جولائی کو کیا گیا تھا جب کئی کانگریس رہنماوں کو حراست میں لیا گیا تھا کیونکہ پارٹی نے پارٹی سربراہ کی حمایت میں ملک گیر مظاہرے کرکے طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔ ای ڈی نے یکم جون کو سونیا گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ سے منسلک منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پہلی بار 8 جون کو اپنے تفتیش کاروں کے سامنے پیش ہونے کے لیے طلب کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details