دہلی پولیس نے 2 فروری 2021 کو ان 12 ملزمین کی تصاویر جاری کی ہے جو ٹریکٹر ریلی کے دوران تشدد میں شامل تھے۔
اس کے علاوہ دہلی پولیس نے عوام سے ان کی شناخت کے لیے مدد بھی طلب کی ہے تاکہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔
گذشتہ ماہ یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ٹریکٹر ریلی کے دوران تشدد کرنے والے 12 ملزمین کی فہرست دہلی پولیس نے جاری کی ہے۔
اس کے ساتھ ہی دہلی پولیس نے 100 کے قریب لوگوں کو پوچھ گچھ کے لئے نوٹس بھی جاری کیے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 26 جنوری 2021 کو کسان تنظیموں کے ذریعہ ٹریکٹر ریلی نکالی گئی تھی۔ اس دوران دہلی کے کچھ علاقوں میں تشدد برپا ہو گیا تھا۔