دارالحکومت دہلی کے چانکیہ پوری علاقے میں واقع کرناٹک بھون Karnataka Bhawan کے باہر آج یونیورسٹی طلبہ یونین University Student Union کی جانب سے احتجاجی ریلی کا اعلان کیا گیا تھا، اس کو لے کر طلبہ کرناٹک بھون کے باہر جمع ہوئے۔
Student Protest Over Karnataka Hijab Row: کرناٹک بھون کے باہر احتجاج کرنے آئے طلبا کو پولیس نے حراست میں لیا - ڈیٹین کیے گئے طلبہ
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بس میں ڈیٹین کیے گئے طلبہ Delhi Police Detain Students سے بات کرنے کی کوشش کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ یہاں صرف پُرامن انداز میں ایک ریلی نکالنے آئے تھے، پولیس نے انہیں ریلی نکالنے نہیں دیا بلکہ گرفتار کر لیا۔ Protest Over Karnataka Hijab Row
اس دوران کرناٹک بھون بند ہونے کی وجہ سے احتجاج کی جگہ تبدیل کی گئی اور آسام بھون کے باہر احتجاج کرنے کی کوشش کی گئی لیکن فوری طور پر پولیس اور پیرا ملٹری فورسز نے زبردستی احتجاجی مظاہرین کو بسوں میں ڈال کر انہیں یہاں سے برلا مندر مارگ پولیس اسٹیشن لے گئے۔ Protest Over Karnataka Hijab Row
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بس میں ڈیٹین کیے گئے طلبہ سے بات کرنے کی کوشش کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ یہاں صرف پُرامن انداز میں ایک ریلی نکالنے آئے تھے، پولیس نے انہیں نکالنے نہیں دیا بلکہ گرفتار کر لیا۔ Delhi Police Detain Students
ان کا کہنا تھا کہ وہ یہاں پر کرناٹک کی باحجاب طالبات کی حمایت کے لیے احتجاج کرنے آئے تھے کیونکہ جب بھارتی آئین انہیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مذہب کے حساب سے کوئی بھی لباس زیب تن کر سکتی ہیں تو انہیں روکنا غیر آئینی ہے۔ Protest Over Karnataka Hijab Row
- یہ بھی پڑھیں: Women Celebrate Hijab Day Tomorrow: مالیگاؤں میں خواتین کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کل یوم الحجاب منانے کا عہد
حالانکہ احتجاج میں اتنی بڑی تعداد میں طلباء طالبات شامل نہیں ہو سکے تھے لیکن جتنے بھی طلبا یہاں پر احتجاج کرنے آئے تھے، ان تمام طالبات کو دہلی پولیس نے ایک ایک کرکے ڈیٹین کرتے ہوئے انہیں دہلی کے برلا مندر مارگ پولیس اسٹیشن میں بھیج دیا۔ Protest Over Karnataka Hijab Row