نئی دہلی: دہلی پولیس نے جمعرات کے روز کہا کہ 'ٹول کٹ' معاملے میں جانچ چل رہی ہے، معاملے میں چل رہی جانچ کے درمیان ٹویٹر نے دہلی پولیس پر ڈرانے دھمکانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹوئٹر کے بیان پر دہلی پولیس نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے جھوٹ سے تعبیر کیا ہے اور جانچ میں رخ ڈالنے والا بیان قرار دیا ہے۔
دہلی پولیس کا یہ سخت بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ٹوئٹر نے دہلی پولیس پر ڈرانے دھمکانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی جانب سے بھارت میں کمپنی کے ملازمین کو تحفظ اور اظہار رائے کی آزادی کو ممکنہ خطرہ ہے۔
دہلی پولیس کے تعلقات عامہ کے افسر چنمئے بسوال کی جانب سے جاری کردہ آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ' یہ بیانات نہ صرف جھوٹے ہیں بلکہ قانونی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے نجی کاروباری ادارے کی ایک کوشش بھی ہے۔ سروس کی شرائط کی آڑ میں ٹویٹر انک نے سچ کا فیصلہ خود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے'۔