اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Jahangirpuri Violence: جہانگیرپوری تشدد معاملہ میں پولیس نے مزید دو لوگوں کو گرفتار کیا - ملزمین پر لوگوں کو مشتعل کرنے کا الزام

دہلی پولیس نے جہانگیرپوری تشدد معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے مزید لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے تشدد سے پہلے لوگوں میں تلواریں تقسیم کی تھیں اور لوگوں کو مشتعل بھی کیا تھا۔ Delhi Police arrests two more accused in Jahangirpuri violence

جہانگیرپوری تشدد معاملہ میں پولیس نے مزید دو لوگوں کو گرفتار کیا
جہانگیرپوری تشدد معاملہ میں پولیس نے مزید دو لوگوں کو گرفتار کیا

By

Published : May 3, 2022, 7:25 AM IST

نئی دہلی: جہانگیرپوری تشدد معاملہ میں کرائم برانچ نے مزید دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ہی جہانگیرپوری تشدد کیس میں گرفتار لوگوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔ الزام ہے کہ گرفتار ملزمان نے تشدد سے قبل جہانگیرپوری میں لوگوں کو مشتعل کرتے ہوئے تلواریں تقسیم کی تھیں۔ جہانگیرپوری تشدد کو اب تقریباً 20 دن ہونے والے ہیں۔ علاقے میں اب حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ پولیس مسلسل گرفتاریاں کر رہی ہے۔ اب دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے دو مزید لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جو جہانگیر پوری کے رہنے والے ہیں۔ Delhi Police arrests two more accused in Jahangirpuri violence

الزام ہے کہ انہوں نے تشدد سے پہلے لوگوں میں تلواریں تقسیم کی تھیں، تاکہ معاملہ بڑھ کر پرتشدد شکل اختیار کر سکے۔ گرفتار ہونے والے دو ملزمان میں سے ایک کا نام یونس اور دوسرے کا نام سلیم ہے۔ فی الحال پولیس کی پوچھ گچھ مسلسل جاری ہے اور کچھ اور لوگوں کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ ایسا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی کے موقع پر نکالے گئے جلوس میں فریقین کے درمیان پتھربازی ہوئی۔ جس کے بعد حالات مزید خراب ہوگئے اور فریقین کے درمیان تصادم شروع ہوگیا، پولیس نے مستعدی کے ساتھ حالات پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن اس دوران متعدد پولیس اہلکاروں سمیت کئی عام شہری بھی زخمی ہوگئے۔ وہیں شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے مکانات اور دوکانوں کو منہدم کرنے کی کارروائی شروع کی، اس انہدامی کارروائی کے خلاف بھی کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے آواز بلند کی اور یک طرفہ و جانبدارانہ کارروائی کا الزام عائد کیا، تاہم بعد میں اس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے انہدامی کارروائی پر روک لگادی گئی۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما امانت اللہ نے شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے اس فیصلے پر احتجاج کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور وزیر داخلہ امت شاہ قومی دارالحکومت دہلی کے پرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی کا استعمال کرتے ہوئے اب جہانگیرپوری میں تجاوزات کے نام پر بلڈوزر چلانے اور ایک مخصوص کمیونٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، جس سے پورے ملک کا ماحول خراب ہو جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details