اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Delhi Police arrests Chinese woman جاسوسی کے شک میں چینی خاتون گرفتار - تبتی پناہ گزین کالونی سے جاسوس گرفتار

دہلی پولیس نے جاسوسی کے شک میں ایک چینی خاتون کو مجنو کا ٹیلا علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل ٹیم اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ Delhi Police arrests Chinese woman in spy case

Delhi Police arrests Chinese woman in spy case
دہلی کے 'مجنو کا ٹیلا' علاقے سے جاسوسی کے شبے میں ایک چینی خاتون گرفتار

By

Published : Oct 21, 2022, 1:17 PM IST

Updated : Oct 21, 2022, 5:28 PM IST

نئی دہلی: دہلی پولیس نے مجنو کا ٹیلا علاقے میں تبتی پناہ گزین کالونی سے جاسوسی کے شبہ میں ایک چینی خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ شک کی بنیاد پر پولیس نے خاتون کے کاغذات کی جانچ کی تو پولیس کو پتہ چلا کہ خاتون کا تعلق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے ہے۔ خاتون کی شناخت شناختی کارڈ کے مطابق ڈولما لاما کے طور پر ہوئی ہے۔ Delhi Police arrests Chinese woman in spy case

اس سلسلے میں سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ مذکورہ خاتون سنہ 2019 سے مجنو کا ٹیلا میں واقع تبتی پناہ گزین کالونی میں رہ رہی تھی۔ یہ علاقہ بدھ مت کے پناہ گزینوں میں بہت مقبول ہے اور یہاں بڑی تعداد میں بدھسٹ پناہ گزین رہتے ہیں، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ خاتون بھی اپنی شناخت بدل کر یہاں رہ رہی تھی۔

پولیس نے کہاکہ پولیس نے فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس (SRRO) کے ساتھ مل کر اس کے ضروری ریکارڈ کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ خاتون چینی پاسپورٹ پر سنہ 2019 میں بھارت آئی تھی اور تبھی سے یہاں شناخت بدل کر رہ رہی تھی۔

پولیس پوچھ گچھ کے دوران خاتون نے بتایا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے کچھ رہنما انہیں قتل کرنا چاہتے تھے، اسی لیے وہ اپنی جان بچانے کر بھارت آئی اور گزشتہ دو برس سے بھارت میں مقیم رہ رہی تھی۔ غور طلب ہے کہ خاتون کو انگریزی، مینڈارن اور نیپالی سمیت تین زبانوں کی ماہر ہے۔

خاتون کو گرفتار کرنے کے بعد دہلی پولیس کے اسپیشل سیل معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ساتھ ہی یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا اس دوران خاتون نے بھارت کی کوئی بڑی معلومات چین کے ساتھ شیئر کی ہیں؟

مزید پڑھیں:

Last Updated : Oct 21, 2022, 5:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details