اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Forcibly Entry in Ajit Doval's Residence: اجیت ڈوبھال کی رہائش گاہ میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار - اجیت ڈوبھال کے گھر پر زبردستی داخل ہونے کوشش

بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال National security advisor Ajit Doval کے گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال
بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال

By

Published : Feb 16, 2022, 12:42 PM IST

یہ شخص زبردستی اجیت ڈوبھال Forcibly Entry in Ajit Doval's residence کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران سکیورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔

اس کے بعد مقامی پولیس کو معاملے کی اطلاع دی گئی۔ فی الحال اسپیشل سیل کی ٹیم گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار شخص نے دہلی میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے گھر میں زبردستی گُھسنے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے اسے فوراً پکڑ لیا اور پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران گرفتار شخص نے بتایا کہ اس کے جسم میں چِپ لگائی گئی ہے اور اسے ریموٹ کنٹرول سے آپریٹ کیا جا رہا ہے۔

پولیس ٹیم نے گرفتار شخص کا ایم آر آئی کروایا جس میں ایسی کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔

پولیس کا ماننا ہے کہ یہ شخص ذہنی طور پر پریشان ہوسکتا ہے، حالانکہ اسپیشل سیل کی ٹیم اب ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details