اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی اور دہلی حکومت کو جاری کیا نوٹس - بچوں کی ذمہ داری خاندان کے قریبی افراد کو دیئے جانے کے ضمن میں عدالت میں درخواست

پیر کے روز دہلی ہائی کورٹ نے کووڈ کے سبب یتیم ہوئے بچوں کی سکیورٹی کی فراہمی کا مطالبہ کرنے والی دائر کردہ درخواست پر حکم صادر کرتے ہوئے مرکزی اور دہلی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

Delhi High Court issued notices to the Central and Delhi Governments
Delhi High Court issued notices to the Central and Delhi Governments

By

Published : May 10, 2021, 2:56 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے کووڈ کی وجہ سے یتیم ہوچکے بچوں کو تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ دہلی حکومت کو بھی نوٹسیں جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ کووڈ سے متاثر ہونے کے سبب کئی ایسے افراد کی موت ہوچکی ہے جس کے بعد ان کے پیچھے صرف ان کے بچے ہی بچے ہیں اور وہ بچے یتیم ہوگئے جن کا کوئی پالنے والا نہیں ہے۔ کئی مالدار افراد کی موت کے سبب بچے یتیم شمار کیے جانے لگے ہیں اور اب بہت سے بچے بھوک سے دم توڑ سکتے ہیں، جس پر عدالت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خبر کے مطابق بہت سے خاندانوں میں بس چھوٹے بچے ہی بچے ہیں۔ جس کے سبب ان بچوں کی ذمہ داری خاندان کے قریبی افراد کو دیئے جانے کے ضمن میں عدالت میں درخواست داخل کی گئی ہے۔ جس پر سنوائی کرتے ہوئے عدالت نے اس معاملے میں مرکز اور دہلی حکومت دونوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details