دہلی ہائی کورٹ آج جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی کے خلاف منی لانڈرنگ کے سلسلہ میں ای ڈی کی جانب سے جاری کردہ سمن کو روکنے کے مطالبے پر سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل کی سربراہی میں بنچ اس معاملے کی سماعت کرے گا۔
اس سے قبل ہائی کورٹ نے محبوبہ مفتی پر منی لانڈرنگ کے الزام میں ای ڈی کی جانب سے جاری سمن پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ای ڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں اسے بطور ملزم یا گواہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس نوٹس میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ کس معاملے میں محبوبہ کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔