جسٹس امیت بنسل نے یہ فیصلہ قومی دارالحکومت سے ملحقہ جمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈویلپمنٹ زون میں کمپنی کے ایک پروجیکٹ میں ولاز کے قبضے میں تاخیر سے متعلق شکایت کی سماعت کے دوران دیا۔
عدالت نے کہا کہ 40 لاکھ روپے کی یہ رقم گھر خریدنے والا قرض واپس کرنے کے لیے استعمال کرے گا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ گھر خریدنے والے کے کل واجبات 1.79 کروڑ روپے ہیں، جن میں سے 50 لاکھ روپے عدالت کے 24 ستمبر کے حکم کے مطابق ادا کیے گئے۔