دار الحکومت دہلی میں کورونا وائرس نے تباہی مچاتے ہوئے دھماکو صورتِ حال اختیار کرلی ہے۔ جس کی گرفت میں آکر جہاں ہزاروں کی تعداد میں کورونا متاثرین موت کے گھاٹ اتر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ دہلی ہائی کورٹ کے ججس اور عدالتی افسران اور ان کے افرادِ خاندان بھی اس سے بچ نہیں پارہے ہیں۔ اسی کے مدِّنظر دہلی حکومت نے اچھا فیصلہ کرتے ہوئے عدالتی افسران کو راحت دینے کی کوشش کی ہے۔
ہائی کورٹ کے عہدیداروں کے لیے اشوکا ہوٹل کے 100 کمرے مختص - اشوکا ہوٹل کے 100 کمروں کو کووڈ کیئر سنٹر بنانے کا فیصلہ
دہلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس جیسی وبا کے تحت علاج کے لیے دہلی ہائی کورٹ کے عہدیداروں اور ان کے افرادِ خاندان کے لیے اشوکا ہوٹل کے 100 کمرے مختص کیے گئے ہیں۔
Breaking News
اسے دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے ہائی کورٹ کے عدالتی افسروں اور ان کے اہل خانہ کے لئے کووڈ صحت کی سہولت کے قیام کے لئے حکومت نے اشوکا ہوٹل کے 100 کمروں کو کووڈ کیئر سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔