نئی دہلی: کیلاش گہلوت نے کہا کہ ای وی پالیسی گذشتہ سال اگست میں شروع کی گئی تھی۔ ایک سال میں زبردست رسپانس ملا۔ آج دہلی کی سڑکوں پر ہزاروں الیکٹرک گاڑیاں دوڑ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت سنگل ونڈو سسٹم لے کر آئی ہے جس کے تحت حکومت تمام ڈسکام کے ساتھ تال میل کر کے یہ کام انجام دے گی۔ اس میں لوگوں کو سبسڈی بھی دی جائے گی۔ اس وقت دہلی حکومت یہ سہولت صرف ہلکی گاڑیوں کے لیے لا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
گہلوت نے کہا کہ دہلی پہلی ریاست ہے جہاں پرائیویٹ چارجر پر سبسڈی بھی ملے گی۔ یہ 6000 روپے کی سبسڈی ہوگی۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ سبسڈی صرف ابتدائی 30 ہزار لوگوں کے لیے ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے ایک سال میں الیکٹرک وہیکل کا حصہ 7 فیصد ہو گیا ہے۔ جب بات الیکٹرک گاڑیوں کی ہو تو چارجنگ کی بات آتی ہے۔ آپ کہاں چارج کریں گے؟ ہم نے گذشتہ چند دنوں میں سخت محنت کی ہے۔ یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اب آپ دہلی میں نصب ملک کا سب سے سستا چارجر حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ دہلی میں ہلکی گاڑی کا چارجر صرف 2500 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ڈسکام کے ساتھ معاہدہ کرکے سنگل ونڈو سسٹم لائی ہے۔ کوئی بھی شخص DISCOM کی ویب سائٹ پر جا کر درخواست دے سکتا ہے۔ اس کے لیے صرف CA نمبر لکھنا ہوگا اور پھر ڈسکام کوآرڈینیٹ کرے گا۔