لڑکیوں کی شادی Minimum Age For Marriage Of Womenکی کم از کم عمر 18 سے بڑھا کر 21 برس کرنے کے لیے مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں ایک بل لانے جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت کا یہ فیصلہ کتنا درست ہے؟ لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر بڑھانا کیوں ضروری تھا؟ حکومت ایسا کیوں کرنا چاہتی ہے؟ اس حوالے سے ماہرین کی مختلف رائے ہیں۔
کچھ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ درست ہے کیونکہ شادی کی کم از کم عمر بڑھانے کی صورت میں لڑکیاں 21 برس بعد ہی ماں بن سکیں گی۔ ماں بننے کے لیے یہ ایک بہترین عمر ہے۔ ساتھ ہی کچھ ڈاکٹر اس فیصلے کو درست نہیں ٹھہرا تے۔
دہلی میڈیکل کونسل Delhi Medical Council Secretary کے سکریٹری ڈاکٹر گریش تیاگی کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کی شادی کی عمر 18 سے بڑھا کر 21 برس کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں ہے، کیونکہ پہلے ہی تقریباً 13 فیصد خواتین بانجھ پن کے مسئلے سے دوچار ہیں۔ یہ مسئلہ اس وقت ہے جب لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 18 برس ہے۔ تین برس بڑھانے سے مسائل مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
جسمانی اور فطری طور پر لڑکیاں لڑکوں سے پہلے بالغ ہو جاتی ہیں۔ انڈے 12 برس کی عمر سے بننے لگتے ہیں۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، معیار اور پختگی بھی بڑھتی ہے۔ جدید طرز زندگی اور خوراک میں تبدیلی کے ساتھ آلودگی کے مسئلے نے خواتین کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ 30 برس بعد ماں بننے میں مشکلات شروع ہوجاتی ہیں۔'