اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اویسی کی رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ: ایک ملزم کو ایک دن کا پولیس ریمانڈ اور چار کو عدالتی تحویل - ओवैसी के दिल्ली आवास पर तोड़फोड़ करने के आरोप में गिरफ्तार आरोपी

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے اے آئی ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی دہلی رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار ملزم للت کو ایک دن کی پولیس تحویل اور بقیہ چار ملزمان کی 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

asaduddin owaisi
اسد الدین اویسی

By

Published : Sep 22, 2021, 7:43 PM IST

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے اے آئی ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی دہلی رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار ملزم للت کو ایک دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ امردیپ کور نے باقی چار ملزمان کو 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔

دہلی پولیس نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ان ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے عدالت نے قبول کرلیا۔ دہلی پولیس نے کہا کہ اگر ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے تو بہت زیادہ ہجوم جمع ہوسکتا ہے۔ اس کے بعد دہلی پولیس نے پانچوں ملزمان کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیا۔

جانچ افسر اکھلیشور نے ملزم للت کی ایک دن کی پولیس تحویل کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرم میں استعمال ہونے والی کلہاڑی ملزم سے برآمد کرنی ہے۔ پولیس للت سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے تاکہ پوری سازش کا پتہ چل سکے۔ ملزم کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل ششی رنجن کمار نے اس کی مخالفت کی۔

پولیس نے باقی چار ملزمان کی عدالتی تحویل کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد عدالت نے سچن، شیوم اور وجے نام کے دو ملزمان کو 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں:دہلی: اویسی کی رہائش گاہ پر توڑ پھوڑ، پانچ افراد حراست میں

غورطلب ہے کہ 21 ستمبر کو ہندو سینا کے کارکنوں نے اویسی کے دہلی واقع 24 اشوک روڈ پر کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا اور پھر اس پر توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین نے اویسی کے گھر کے باہر لگی نام کی پلیٹ، لیمپ اور کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا۔ اس دوران اویسی اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details