راجدھانی دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 212نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 25مزید مریضو ں کی موت ہوگئی ہے۔ لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے اور اب یہ تعداد 516 تک پہنچ گئی۔
دارالحکومت میں نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال معاملات میں کمی درج کی گئی ہے۔ دہلی میں بدھ کو فعال معاملات 329 کم ہوکر 2,749 رہ گئے۔
دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اسی مدت میں 212 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 14,31,710تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 516 مزید مریضوں کے صحت یاب ہوجانے سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 14,04,085 ہوگئی۔ دہلی میں کورونا کی پازیٹیویٹی شرح اب 0.27 فیصد رہ گئی ہے۔