نئی دہلی: وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے شالیمار باغ میں 1430 بستروں والے ایک نئے سرکاری ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس ہسپتال کے بننے کے بعد یہاں کے لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔
کورونا کے وقت میں پوری دنیا طبی سہولیات کی ضرورت کو سمجھ چکی ہے۔ اسپتال کے سنگ بنیاد کے بعد وزیر علیٰ اروند کیجریوال نے خطاب میں کہا کہ میں دہلی کے لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ ان کی حکومت ہسپتال اور طبی سہولیات کو پہلے دن سے مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار حکومت کی حیثیت سے ہم کورونا کی تیسری لہر کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم 6 ماہ کے اندر 7 نئے ہسپتال بنا رہے ہیں، جو تقریبا 6800 بستروں پر مشتمل ہونگے۔