کسانوں کا احتجاج اب سنگھو بارڈر پر ہوگا یا وہ اپنا احتجاج براڑی کے نرینکاری گراؤنڈ سے اپنے آندولن کو آگے بڑھائیں گے، اس کا فیصلہ آج صبح آٹھ بجے ہونا تھا لیکن خبر لکھے جانے تک اس سلسلے میں تازہ معلومات نہیں ہو سکی ہے۔
ہریانہ میں سونی پت کے راستے دہلی کی جانب کوچ کرنے والے کسانوں کو قومی دارالحکومت میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی ہے، لیکن وہ ابھی بھی سنگھو بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں۔ کسان براڑی کے نرینکاری گراؤنڈ جانے سے انکار کررہے ہیں۔