اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل مشرقی اترپردیش کے بنکر اپنے مسائل کو تمام سیاسی پارٹیوں کے سامنے نے رکھ کر ان کو اپنے مسائل سے آگاہ کر انتخابی منشور میں شامل کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ آج بنارسی ساڑی بنانے والے بنارس کے بنکرز کے ایک وفد نے سماجوادی پارٹی، کانگریس پارٹی اور بی ایس پی سے ملاقات کرکے اقتدار میں آنے کے بعد بنکرز کے مسائل حل کرنے کی جانب توجہ دلا رہے اور یہ بھی وعدہ کر رہے کہ جو سیاسی جماعت اتر پردیش کے بنکرز کے مسائل کو حل کرے گی بنکرز کا ووٹ اسی کو جائے گا۔
اس سلسلے میں آج بنارس کے بنکرز کا وفد سماج وادی پارٹی اور کانگریس پارٹی سے ملاقات کرکے اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ان میں سے کوئی بھی اقتدار میں آتا ہے تو وہ بنکرز کے مسائل کو حل کریں گے ایسا دعوی ہے۔
بنارس کے بنکر برادرانہ تنظیم کے سردار مقبول حسن نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کے سبھی بنکر کا مطالبہ ہے کہ جو سہولیات کسانوں کو دی جارہی ہے وہی سہولت بنکرز کو بھی دی جائے کیونکہ ملک میں کسانوں کے بعد سب سے بد حال بنکر ہے۔