نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں چار مزید نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) یونٹس قائم کرنے کی تجویز کو منظوری دیدی ہے۔ اس منظوری میں ادھم پور (جے اینڈ کے) کپواڑہ (جے اینڈ کے) اور کرگل (لداخ) میں ایک ایک مخلوط (بوائز اینڈ گرلز) آرمی بٹالین اور ادھم پور (جے اینڈ کے) میں ایک ایئر اسکواڈرن شامل ہے۔
مزید نئی یونٹوں کے قیام کے نتیجے میں موجودہ 27,870 کیڈٹس کے علاوہ، جموں و کشمیر اور لداخ میں طاقت میں 12,860 کا اضافہ ہوگا، جو کہ 46.1 فیصد اضافہ ہے۔ فی الحال، ڈائریکٹوریٹ کے دو گروپ ہیڈ کوارٹر ہیں، جن میں کل 10 این سی سی یونٹ ہیں، جو تینوں جغرافیائی خطوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ اس توسیع سے خطے کے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہوں گے، جو قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے۔ واضح ہو کہ اس تجویز میں اودھم پور، کپواڑہ اور کرگل میں ہر ایک میں فوج کی ایک مخلوط یونٹ (لڑکے اور لڑکیاں) اور ادھم پور میں فضائیہ کی ایک یونٹ کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وزیر دفاع نے جموں و کشمیر اور لداخ میں چار مزید این سی سی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دی - نیشنل کیڈٹ کور
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے چار اضافی یونٹوں کی تشکیل سے متعلق تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
وزیر دفاع نے جموں و کشمیر اور لداخ میں چار مزید این سی سی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دی
Published : Jan 9, 2024, 7:20 AM IST
یہ بھی پڑھیں:
- وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ دفاعی و سلامتی مسائل پر بات چیت کے لیے پیر کو برطانیہ روانہ ہوں گے
- مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کا تاریخی دورہ مسجد نبوی
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ذریعہ جموں و کشمیر اور لداخ میں چار مزید نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) یونٹس قائم کرنے کی تجویز کو منظوری دینے سے ملک کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھنے والے جموں کشمیر اور لداخ کے نوجوانوں کو ایک حوصلہ ملا ہے۔