اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جدید ترین دفاع اور ایرو اسپیس ٹیسٹنگ سہولت اسکیم کی شروعات کی

وزارت دفاع نے گھریلو دفاعی صنعت کو فروغ دینے کے لئے نجی صنعت کے ساتھ مل کر 400 کروڑ روپے کی جدید ترین ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر اسکیم شروع کی ہے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

By

Published : Aug 16, 2021, 7:57 PM IST

وزارت دفاع نے گھریلو دفاعی صنعت اور ایرواسپیس مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے نجی صنعت کے ساتھ مل کر 400 کروڑ روپے کی جدید ترین ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر اسکیم شروع کی ہے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے گزشتہ برس مئی میں اس اسکیم کو لانچ کیا تھا۔ پانچ برس کے لئے شروع کی گئی اس اسکیم کے تحت دفاع اور ایرو اسپیس سے متعلق پیداوار کے لئے 6 سے 8 گرین فیلڈ ڈیفنس ٹیسٹنگ سہولیات قائم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:غنی کی ازبکستان آمد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں: افغان سفارت خانہ

اس اسکیم کے لئے مرکزی حکومت امدادی رقم کی شکل میں 75 فیصد فنڈ دستیاب کرائے گی جب کہ باقی رقم خصوصی مقصد کے کام کے ذریعہ جمع کی جائے گی۔ اس کام میں نجی صنعت اور ریاستی حکومتیں حصہ لیں گی۔ اس کے لئے دفاعی پیداوار محکمہ نے ٹیسٹ سہولت قائم کرنے کے لئے تجاویز مانگی ہیں۔ ان تجاویز کے بارے میں معلومات وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details