اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rajnath at FICCI Annual General Meeting: 'بھارت کو دفاعی مینوفیکچرنگ ہب بنانے کی ہر ممکن کوشش جاری'

فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی 94ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ Defence Minister Rajnath at FICCI Annual General Meeting نے کہا کہ ہندوستان کو دفاعی شعبے میں مینوفیکچرنگ کا ہب India Global Defence Manufacturing Hub بنانا ہوگا۔ ’آتم نربھارت ابھیان‘ کے تحت ہم بھارت میں بنائے گئے دفاعی ساز و سامان کو ترجیح دے رہے ہیں۔

'بھارت کو دفاعی مینوفیکچرنگ ہب بنانے کی ہر ممکن کوشش جاری
'بھارت کو دفاعی مینوفیکچرنگ ہب بنانے کی ہر ممکن کوشش جاری

By

Published : Dec 18, 2021, 7:14 PM IST

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ملک کی سیکورٹی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت اب بیرون ملک کے بجائے دیسی دفاعی مصنوعات پر زیادہ زور دے رہا ہے اور دنیا کے تمام ممالک کو دعوت دی ہے کہ وہ ہندوستان میں اس کی کمپنیوں کےساتھ مل کر اپنے سازو سامان بنائیں۔

ہفتہ کو یہاں فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی ) کی 94ویں سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ Defence Minister Rajnath at FICCI Annual General Meeting نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے ہمیں دفاعی شعبے میں اپنی صلاحیت اور کارکردگی کو بڑھانا ہوگا اور یہ کام اسلئے ضروری ہے کہ دشمن کسی بھی قسم کی مذموم حرکت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ہندوستان کو دفاعی شعبے میں مینوفیکچرنگ کا ہب بنانا India Global Defence Manufacturing Hub ہوگا اور حکومت اس کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ اس سمت میں اقدام اٹھاتے ہوئے بجٹ میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ’آتم نربھارت ابھیان‘ کے تحت ہم ہنودستان میں بنائے گئے دفاعی ساز و سامان کو ترجیح دے رہے ہیں اور ایسے 209 دفاعی آلات کی فہرست تیار کی گئی ہے، جنہیں ہم ایک خاص وقت کے بعد کسی بھی حالت میں درآمد نہیں کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details