اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India Japan Two Plus Two Talks راج ناتھ سنگھ جاپان میں ٹو پلس ٹو مذاکرات میں کریں گے شرکت - ٹوکیو میں وزارتی مذاکرات

ملک کے وزیر دفاع راج ناتھ منگولیا کے دورے کے بعد جاپان میں ٹو پلس ٹو مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ Defence Minister Rajnath Singh to Visit Japan

راج ناتھ سنگھ جاپان میں ٹو پلس ٹو مذاکرات میں کریں گے شرکت
راج ناتھ سنگھ جاپان میں ٹو پلس ٹو مذاکرات میں کریں گے شرکت

By

Published : Sep 7, 2022, 1:52 PM IST

نئی دہلی: منگولیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بدھ کو جاپان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ جمعرات کو وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ جاپان کے دفاع اور خارجہ وزراء کے ساتھ ٹو پلس ٹو سطح کی بات چیت میں شرکت کریں گے۔ جاپانی فریق کی نمائندگی وزیر دفاع یاسوکازو ہماڈا اور وزیر دفاع یوشیماسا حیاشی کریں گے۔ Defence Minister Rajnath Singh Participate Two Plus Two Talks

بھارت اور جاپان کے مابین ہونے والے بین وزارتی مذاکرات مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لے گا اور مستقبل کا راستہ طے کرے گا۔ ہندوستان اور جاپان ایک خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری پر عمل پیرا ہیں ۔ اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہو جائیں گے ۔ ہند۔ جاپان بین وزارتی مذاکرات کے علاوہ راج ناتھ سنگھ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ علیحدہ علیحدہ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ جاپان کے وزیر اعظم مسٹر فومیو کشیدا سے بھی ملاقات کریں گے۔ Defence Minister Rajnath Sing to participate in India Japan Talks

یہ بھی پڑھیں:Rajnath Singh Statement: بھارت اب کسی سے کمزور نہیں رہا: راجناتھ

وزیر دفاع ٹوکیو میں ہندوستان کے سفارت خانہ کے ذریعہ منعقدہ ایک کمیونٹی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے اور جاپان میں مقیم ہندوستانیوں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے ۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details