اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Deeply Shocked by Heinous Killing in Udaipur: ادے پور واقعہ سے صدمے میں ہوں: راہل گاندھی - مذہب کے نام پر سفاکیت برداشت نہیں کی جا سکتی

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ 'ادے پور قتل واقعہ سے صدمے میں ہوں۔ مذہب کے نام پر سفاکیت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ اس حیوانیت سے دہشت پھیلانے والوں کو فوری سزا دی جائے۔Deeply Shocked by Heinous Killing in Udaipur

Deeply shocked by heinous killing in Udaipur: Rahul Gandhi
ادے پور کے گھناؤنے واقعہ سے صدمے میں ہوں: راہل

By

Published : Jun 28, 2022, 10:01 PM IST

نئی دہلی:راجستھان کے شہر اُدے پور میں ایک شخص کے قتل کے بعد علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی ہے جس کے بعد راجستھان کے دس تھانہ علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد تمام رہنماؤں نے امن کی اپیل کی ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے راجستھان کے ادے پور میں قتل کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس سے صدمے میں ہیں اور قصورواروں کو سخت سزا ملنی چاہیے Rahul On Udaipur Killing۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ 'ادے پور میں گھناؤنے قتل سے صدمے میں ہوں۔ مذہب کے نام پر سفاکیت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ اس حیوانیت سے دہشت پھیلانے والوں کو فوری سزا دی جائے۔ ہم سب کو مل کر نفرت کو شکست دینا ہے۔ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ برائے مہربانی امن اور بھائی چارہ برقرار رکھیں۔' Appealing to Maintain the Peace

ادے پور کے گھناؤنے واقعہ سے صدمے میں ہوں

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور ٹویٹ کیاکہ "ادے پور میں گھناؤنے قتل کی مذمت کرتا ہوں۔ اس واقعہ میں ملوث تمام مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور پولیس جرم کی تہہ تک جائے گی۔ میں تمام طبقے سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث ہر فرد کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ اس واقعے کی ویڈیو شیئر کرکے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں۔ ویڈیو شیئر کرنے سے مجرم کا معاشرے میں نفرت پھیلانے کا مقصد کامیاب ہو جائے گا۔'

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details