کل صبح سرینگر کے عیدگاہ کے اندرون علاقے سنگم میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے سرکاری ہائر سیکنڈری اسکول کے اساتذہ کو مبینہ طور پر گولی مارکر ہلاک کردیا تھا۔ اس حملے میں ایک مرد اور خاتون استاذ ہلاک ہوئے ہیں، جن کی شناخت دیپک چند اور ستیندر کور کے طور پر ہوئی جو کہ جموں شہر کے پٹولی علاقہ کے رہائشی تھے۔
دیپک چند کی آخری رسومات جموں میں ادا کی گئی - jammu and kashmir
دیپک چند کی لاش جموں پہنچتے ہی سارا کنبہ غم میں ڈوب گیا اور ہر طرف ماتم چھا گیا۔ آخری رسومات کے لیے دیپک چند کی لاش ترنگے میں لپٹی ہوئی تھی۔ لوگ دیپک چند 'امر رہیں کے نعرے لگا رہے تھے۔'
دیپک چند کی آخری رسومات جموں میں آج ادا کی جائے گی
یہ بھی پڑھیں:
عسکریت پسندوں نے رواں سال 28 عام شہریوں کو ہلاک کیا: آئی جی پی کشمیر
دیپک چند کی آخری رسومات آج شاستری نگر کریمیشن گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ وہیں کل شام سے ہی لواحقین کے گھر پر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی رہنماؤں کا آنا بھی شروع ہو چکا تھا۔
Last Updated : Oct 8, 2021, 1:34 PM IST