ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز گھٹ رہے ہیں۔ اسی طرح کیرالہ میں بھی کورونا وائرس کیسز میں مسلسل کمی نظر آرہی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 2311 ایکٹیو کیسز کم ہو ئے ہیں، جس کے بعد یہ تعداد 96،548 رہ گئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران کیرالہ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 2086 تک کم ہوکر 37،446 رہ گئے ہیں۔
اسی عرصے کے دوران ریاست مہاراشٹر اور کیرالہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بالترتیب 12182 اور 4386 رہی۔ وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے مہاراشٹر پہلے اور کیرالہ دوسرے نمبر پر ہے۔
بدھ کی صبح وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 17،921 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے یہ تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 62 ہزار 707 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20،652 مریض صحت مند ہوئے ہیں، جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 1،09،20،046 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسزکی تعداد 2864 سے گھٹ کر 1،84،598 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے میں اموات کی تعداد 133سے بڑھ کر مجموعی تعداد 1،58،063 ہوگئی۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
ریاست ......... متحرک ....... صحت مند ...... موت
انڈمان نکوبار - 8 --------- 4958 ----- 62
آندھرا پردیش ------ 1038 ------- 882670 --- 7176
اروناچل پردیش - 3 --------- 16780 ---- 56
آسام ---------- 1629 -------- 214979 --- 1096
بہار ---------- 298 -------- 260975 --- 1547
چنڈی گڑھ -------- 778 -------- 21368 ----- 356
چھتیس گڑھ ------- 3023 ------- 308143 --- 3864
دادر نگر نگر حویلی دمن دیو ------- 17 ----------- 3404 ----- 2
دہلی --------- 1812 -------- 628920 ---- 10928
گوا ---------- 663 ---------- 54073 ----- 802
گجرات -------- 3338 --------- 266766 ---- 4418
ہریانہ ------- 2263 --------- 267762 ----- 3062
ہماچل پردیش --- 621 --------- 57616 -------- 1002
جموں وکشمیر ---- 859 -------- 124367 ------- 1965
جھارکھنڈ -------- 494 -------- 118787 ------- 1093
کرناٹک ------- 7052 -------- 936616 ----- 12373