ان نشستوں کو پُرکرنے کیلئے مرکزی الیکشن کمیشن نے پہلے ہی شیڈول جاری کردیا ہے۔ منگل کو محبوب نگر۔رنگاریڈی۔حیدرآباد حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر و گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر، ورنگل۔کھمم۔نلگنڈہ حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر و رنگاریڈی ضلع کلکٹر نے ان دو حلقوں کے انتخابات کا اعلامیہ جاری کیا۔
تلنگانہ قانون ساز کونسل کے دو حلقوں کے انتخابات کیلئے اعلامیہ جاری - Telangana Legislative Council
تلنگانہ قانون ساز کونسل کے دو گریجویٹ حلقوں کے انتخابات کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے۔ محبوب نگر، رنگاریڈی، حیدرآباد، ورنگل، کھمم، نلگنڈہ گریجویٹ حلقوں کی نمائندگی کرنے والے ارکان کی معیاد جاریہ سال 29 مارچ کو ختم ہورہی ہے۔
تلنگانہ قانون ساز کونسل کے دو حلقوں کے انتخابات کے لیے اعلامیہ جاری
آج سے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ 11بجے دن سے تین بجے سہ پہر تک پرچہ نامزدگیاں قبول کی جارہی ہیں۔ اس ماہ کی 23 تاریخ تک پرچہ نامزدگیاں داخل کی جاسکتی ہیں۔ اگلے دن ان کی جانچ کی جائے گی۔
26 تاریخ تک پرچہ نامزدگیاں واپس لی جاسکتی ہیں۔ 14 مارچ کو 8 بجے صبح تا 4 بجے شام کے درمیان رائے دہی ہوگی جبکہ 17مارچ کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔