بجٹ 2022۔2023 یکم فروری کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ایوان زیریں کے اوقات کار کے مطابق بجٹ اجلاس کے لیے ایوان کی کارروائی شام 4 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گی۔
Budget session of Parliament: مرکزی وزیر مالیات سیتا رمن یکم فروری کو بجٹ پیش کریں گی - صدر مملکت کا خطاب
جان لیوا کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار بجٹ سیشن کے لیے ایوان بالا- راجیہ سبھا اور ایوان زیریں- لوک سبھا کی کارروائی مختلف اوقات میں ہوگی۔ Proceedings of Rajya Sabha and Lok Sabha at different times
بجٹ سیشن کیلئے ایوان بالا اور ایوان زیریں کی کارروائی مختلف اوقات میں رکھنے کا فیصلہ
ایوان بالا کی کارروائی صبح 9 بجے شروع ہوگی۔ یہی نہیں کووڈ-19 کے رہنما خطوط 2 فروری سے لاگو ہوں گے۔ صدر مملکت کا خطاب 31 جنوری کو ہوگا۔ مرکزی وزیر خزانہ یکم فروری پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کریں گی۔ Address by the President
کچھ دن پہلے ایوان بالا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے دونوں ایوانوں کے جنرل سکریٹریوں کو ہدایات جاری کی تھی کہ وہ کورونا وبا کے درمیان آئندہ بجٹ اجلاس کے محفوظ انعقاد کے لیے موثر اقدامات کریں۔
دریں اثنا لالہ لاجپت رائے کے یوم پیدائش پر 28 جنوری کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
یو این آئی
Last Updated : Jan 25, 2022, 5:06 PM IST