شمالی افریقی ملک الجزائر کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے انسانی جانوں کا نقصان بڑھ کر تعداد تقریباً 70 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 28 فوجی اور 37 شہری شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الجزائر کے جنگلات میں لگی آگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے جن میں 28 فوجی اور 37 شہری شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلات میں بھڑکتی آگ بجھانے کی کوششوں میں اٹھائیس فوجی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، الجزائر سرکاری ٹی وی کے مطابق آگ سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں دارالحکومت الجزائر سے تقریباً 100 کلومیٹر مسافت پر واقع صوبہ تزی اوزو سرفہرست ہے۔
الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کے 18 صوبوں میں 71 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، تزی اوزو میں 22 مقامات پر، شمال مشرقی ساحلی پٹی کے صوبوں بیجایا اور تاریف میں 13 مقامات اور صوبہ جیجل میں 11 مقامات پر لگی آگ کے خلاف جدوجہد کی جارہی ہے۔