ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کی تیسری لہر کے کم ہوتے ہوئے خطرے کے درمیان پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے معاملوں کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ درج کی گئی اور انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی کمی آئی Corona Active Cases in India۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس انفیکشن سے 119 مریضوں نے دم توڑا ہے اور اسی کے ساتھ اب تک وبا کی زد میں آک مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 13 ہزار 843 ہوگئی ہے۔اس دوران 8013 معاملے سامنے آئے ہیں،جنہیں شامل کرتے ہوئے کل معاملوں کی تعداد چار کروڑ 29 لاکھ 24 ہزار 130 ہوگئی ہے New Covid Death in India ۔
کیرالہ کورونا کے زیر علاج معاملوں میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3037 کی کمی کے بعد زیر علاج کی تعداد 30745 پر آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 5499 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6401236 ہو گئی ہے جب کہ مزید 16 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 65223 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر کورونا کے ایکٹیو کیسز میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 581 کم ہو کر 11225 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 1361 لوگ صحت مند ہوئے جس کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7710376 ہو گئی۔ اس وبا سے مزید دو اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 143697 ہو گئی۔