بھارت کے سابق کرکٹر اور مشرقی دہلی کے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر (BJP MP Gautam Gambhir) کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے راجندر نگر پولیس اسٹیشن (Rajendra Nagar Police Station) اور ضلع ڈی سی پی کو شکایت درج کرائی ہے۔
فی الحال پولیس گوتم گمبھیر کی شکایت کی جانچ کر رہی ہے۔ اس کے لیے میل بھیجنے والے شخص کا آئی پی ایڈریس (IP Address) نکالا جا رہا ہے۔
معلومات کے مطابق بی جے پی کے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر اپنے خاندان کے ساتھ راجندر نگر علاقے میں رہتے ہیں۔ انہوں نے پولیس سے شکایت کی ہے اور بتایا ہے کہ انہیں آئی ایس آئی ایس کشمیر (ISIS Kashmir) کی طرف سے ایک میل بھیج کر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔