جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کو بلاک گاندھری سے ملانے والی واحد سڑک "چھٹی پڑی " کے مقام پر سڑک کا ایک بڑا حصہ دھنس گیا ہے، جس کی وجہ سے تین پنچایتوں پر مشتمل والے علاقے جن میں گاندھری، بھٹنی اور دتھن کے لوگوں کا ضلع صدر مقام کے ساتھ رابطہ ہنوز منقطع ہو گیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی اور پانی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شدید بارش کے بعد رام بن کے گاندھری و دیگر علاقوں کو ملانے والی کنگا گاندھری رابطہ سڑک کا 300 میٹر حصہ دھنس گیا ہے، جس کی وجہ سے تین پنچایتوں کا رابطہ دو روز سے منقطع ہرکر رہ گیا ہے جبکہ علاقہ دتھن اور باٹلی کو سپلائی دینے والی پانی کی پائپ لائن اور بجلی کی ترسیلی لائن تباہ ہوگئی ہے اور علاقہ کی بجلی اور پانی سپلائی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔