اردو

urdu

Bharat Jodo Yatra راجستھان میں بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا دن

راجستھان میں بھارت جوڑو یاترا کا آج دوسرا دن ہے۔ صبح یاترا جھالاوان کے کالی تلائی سے شروع ہوئی۔ راہل گاندھی کے ہمراہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، سچن پائلٹ، ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسارا کے ساتھ کئی سابق فوجی اہلکار بھی نظر آئے۔ Bharat Jodo Yatra In Rajasthan

By

Published : Dec 5, 2022, 10:48 AM IST

Published : Dec 5, 2022, 10:48 AM IST

Updated : Dec 5, 2022, 11:15 AM IST

راجستھان میں بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا دن
راجستھان میں بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا دن

کوٹہ: اتوار کو راجستھان میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے داخلے کے بعد راہل نے پیر کی صبح ریاست میں اپنا سفر شروع کیا۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت اور کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسارا نے راہل گاندھی کے ساتھ جھلراپاٹن کے کالی تلائی سے پیدل سفر کا آغاز کیا۔ اس دوران سابق ریاستی صدر سچن پائلٹ، کانگریس رہنما بھنور جتیندر سنگھ، وزیر پرتاپ سنگھ کھچاریاواس، آر سی اے کے صدر ویبھو گہلوت اور کانگریس ایم ایل اے کرشنا پونیا سمیت کئی رہنما راہل گاندھی کے ساتھ تھے۔ یاترا کے لیے تقریباً 10:00 بجے دوپہر کے کھانے کا وقفہ ہوا۔ جس کے بعد صبح کے سفر کا پہلا پڑاؤ 14 کلومیٹر کے سفر پر مکمل ہوا۔ Day 2 of bharat jodo yatra in rajasthan

مزید پڑھیں:۔Bharat Jodo Yatra کانگریس کی بھارت جوڈو یاترا آج کیرالہ پہنچی

راجستھان میں بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا دن

26/11 حملے کی متاثرہ اور عینی شاہد دیویکا نے جھالاواڑ میں راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ پرجوش دیویکا نے راہل کی اس یاترا کو ملک کی یاترا قرار دیا۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوسرے دن راہل گاندھی آرام گاہ چاولی سے کالی تلائی پہنچے۔ یہاں گاڑیوں کا قافلہ تھا۔ جس میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، پی سی سی چیف گووند سنگھ ڈوٹاسارا کے ساتھ وزراء اور دیگر رہنما بھی شامل تھے۔ پارٹی کی قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال بھی اس ٹیم میں شامل تھے۔ یاترا میں راہل گاندھی کو کبھی وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سے بات کرتے اور کبھی وزراء سے بات کرتے دیکھا گیا۔ وہ مقامی لوگوں کو فون کرتے اور ان کی خیریت پوچھتے بھی نظر آتے ہیں۔ اس یاترا میں پولیس کی بھاری نفری بھی ان کے ساتھ چل رہی ہے، جب کہ ہزاروں لوگ ان کے پیچھے اور آگے مارچ کر رہے ہیں۔ راہل کو دیکھنے والوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔

Last Updated : Dec 5, 2022, 11:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details