میلبورن:آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز وارنر، جو تقریباً تین سال سے ٹیسٹ سنچری کا انتظار کر رہے تھے، نے منگل کو ڈبل سنچری بنائی۔David Warner Became Second Batsman To Make Double Century In Hundred Test Match
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبل سنچری بنانے کے ساتھ ہی وارنر ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ وارنر سے پہلے انگلینڈ کے جو روٹ نے 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ روٹ نے گزشتہ سال ہندوستان کے خلاف اپنے 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں وارنر نے 16 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ یہ ان کے بین الاقوامی کیریئر کی 25ویں ٹیسٹ سنچری تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹیسٹ کیریئرمیں آٹھ ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اننگ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 335 ناٹ آؤٹ ہے۔ 36 سالہ وارنر نے اپنے 100ویں ون ڈے میں بھی سنچری بنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:Rahul and Kohli flop in Test Match سال 2022 کے دوران ٹیسٹ میچوں میں وراٹ اور راہل بری طرح ناکام، رشبھ پنت بہترین بلے باز
ایک روزہ میچوں میں وہ 19 سنچریاں اسکور کی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 100 ناٹ آؤٹ ہے۔ اس طرح وہ اپنے بین الاقوامی کیریئر میں اب تک 45 سنچریاں بنا چکے ہیں جو سچن تیندولکر کی ٹیسٹ سنچریوں کے برابر ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبل سنچری بنانے کے ساتھ ہی وارنر ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ وارنر سے پہلے انگلینڈ کے جو روٹ نے 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ روٹ نے گزشتہ سال ہندوستان کے خلاف اپنے 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔یواین آئیDavid Warner Became Second Batsman To Make Double Century In Hundred Test Match