سہارنپور: ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں واقع دارالعلوم دیوبند کے طلبہ اب سے اپنے خاندانوں کی شادیوں اور دیگر تقریبات میں شرکت کر سکیں گے اور یہ شرکت اسی صورت میں ممکن ہوسکے گی، جب تقریبات ایسے وقت میں منعقد ہوں جب مدرسہ بند ہو گا۔ دارالعلوم نے طلبہ کے اہل خانہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شادیوں کی منصوبہ بندی صرف اس وقت کریں جب مدرسہ تعطیلات کے لیے بند ہو۔ مدرسہ کے محکمہ تعلیم کے سربراہ حسین احمد نے کہا کہ "اگر خاندانوں کو لگتا ہے کہ شادیوں میں طلبہ کی موجودگی ضروری ہے، تو انہیں شادیوں کی منصوبہ بندی اس وقت کرنی چاہیے جب مدرسہ تعطیلات کے لیے بند ہو، ورنہ اس سے ان کی پڑھائی پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔ ہمارے پاس کم از کم 75 فیصد حاضری لازم ہے۔ یہ حکم مدرسہ کے بلیٹن بورڈ پر لگا دیا گیا ہے۔Darul Uloom asks students to attend weddings only during holidays
Darul Uloom Deoband New Restrictions For Students دارالعلوم دیوبند کے طلبہ صرف تعطیلات کے دوران ہی شادیوں میں شرکت کرسکتے ہیں - طلبہ کی تعطیلات کے دوران ہی شادیوں میں شرکت ممکن
دارالعلوم دیوبند نے طلبہ کے لئے ایک نئی ہدایت جاری ہے جس کے مطابق اگر خاندانوں کو لگتا ہے کہ شادیوں میں طلبہ کی موجودگی ضروری ہے، تو انہیں شادیوں کی منصوبہ بندی اس وقت کرنی چاہیے جب مدرسہ تعطیلات کے لیے بند ہو۔Darul Uloom Deoband New Restrictions For Students
دارالعلوم دیوبند کے طلبہ صرف تعطیلات کے دوران ہی شادیوں میں شرکت کرسکتے ہیں
مزید پڑھیں:۔Darul Uloom Hidayaa میرٹھ میں مدارس کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے پر زور
طلبہ سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سرپرستوں سے اس ہدایات سے متعلق تبادلہ خیال کریں۔محکمہ تعلیم نے اس سے قبل ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں طلبہ کو کسی قسم کی تجارتی سرگرمی یا جز وقتی کاروبار کرنے سے منع کیا گیا تھا ورنہ تعلیمی وظیفہ، مفت کھانا اور رہائش جیسی سہولیات فوری طور پر معطل کر دی جائیں گی اور انہیں مدرسے سے بے دخلی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔