10 نومبر کو قطب بریلی سرکار شاہ دانہ ولی کا قل شریف شاہ دانہ ریلوے گراؤنڈ میں شام 5 بجے منعقد کیا جائےگا۔ عرس کا پروگرام حسب ذیل ہے۔ 6 نومبر سے 12 نومبر تک روزانہ بعد نماز فجر ادا کی جائے گی اور شام کو محفل میلاد پاک ہوگی۔
6 نومبر کو پرچم کا جلوس محمد ملوک پور لال مسجد سے درگاہ اعلیٰ حضرت کے سجادہ نشین مفتی احسن رضا خاں قادری کی قیادت میں درگاہ شاہ دانہ ولی سرکار پر لایا جائےگا۔ قادری آئے گا اور رات 9 بجے سے مشاعرہ منعقد کیا جائےگا۔ 7 نومبر کو محلہ چک نوادہ سے گاگر کا جلوس اعلیٰ جناب صوفی رضوان رضا کی قیادت میں آئے گا اور رات 9 بجے سے علماء کرام کی تقریری پروگرام منعقد کیا جائےگا۔ اسی رات میں بی الخصوص 1 بجکر 40 منٹ پر درگاہ پر اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کے صاحبزادے حضور مفتی ٔ اعظم ہند کے قل شریف کی رسم ادا کی جائےگی۔