ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں واقع حضرت لاڈلے مشائخ انصاری درگاہ شریف کو لیکر یہاں کے بی جے پی رکن اسمبلی سبھاش گتہ دار نے ایک نیا تنازعہ پیدا کر دیا ہے۔ Assembly Subhash Guttedar Controversial Statements
رکن اسمبلی درگاہ میں شولنگ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنا بند کریں اس سلسلے میں درگاہ کے سکریٹری خلیل انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے بی جے پی رکن اسمبلی سبھاش گتہ دار درگاہ حضرت لاڈلے مشائخ پر سیاست کررہے ہیں۔ درگاہ شریف میں شیولنگ موجود ہونے کا جھوٹا دعویٰ کر کے یہاں کے قومی امن و امان اور بھائی چارگی کے ماحول کو خراب کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حلقے کی ناکامیوں کو چھانے کے لئے لوگوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہاں پر حضرت لاڈلے مشائخ انصاری کی درگاہ ایک تاریخی گاہ ہے۔
خلیل انصاری کا کہنا ہے کہ تمام مذاہب کے لوگ بڑی عقیدت کے ساتھ درگاہ شریف میں حاضری دیتے ہیں اور خود رکن اسمبلی سبھاش گتہ دار نے اس درگاہ شریف کے عرس شریف کے تقریبات میں شرکت کر کے درگاہ میں حاضری دی ہے لیکن اب انہوں نے نفرت سیاست شروع کر دی ہے اور درگاہ شریف میں شولنگ ہونے کاجھوٹا دعویٰ کرکے یہاں کے قومی یکجہتی کے ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے متنازعہ بیان کے بعد یہاں کے فرحت آباد کے تاڑتیگنور دیہات میں مسجد اور قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ بھی پیش آیا ہے، جب سے ملک میں بی جے پی حکومت اقدار میں آئی ہے۔ ملک میں فرقہ وارانہ ماحول خراب ہورہا ہے۔