اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

انتخابی مہم سے واپس لوٹ رہے آزاد امیدوار کو ماری گولی - ضلع دربھنگہ کے حیاگھاٹ اسمبلی حلقے

بہار اسمبلی انتخابات آخری مراحل میں ہے، ایسے حالات میں جبکہ ریاست بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے باوجود اسمبلی امیدواروں کو گولی مار دینے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کہ بہار میں لاء اینڈ آرڈر کی حالت انتہائی تشویشناک حالت میں ہے۔

انتخابی مہم سے واپس لوٹ رہے آزاد امیدوار کو ماری گولی
انتخابی مہم سے واپس لوٹ رہے آزاد امیدوار کو ماری گولی

By

Published : Nov 6, 2020, 10:36 AM IST

ضلع دربھنگہ کے حیاگھاٹ اسمبلی حلقے سے آزاد امیدوار رویندر ناتھ سنگھ عرف سنٹو کو نا معلوم حلمہ آوروں نے گولی مار دی ہے، جس کے بعد زخمی حالت میں انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کے حالات نازک بتائی جا رہی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ آزاد امیدوار رویندر ناتھ سنگھ عرف چنٹو ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد اپنے گاؤں واپس جارہے تھے اسی دوران بہیڑی پولیس اسٹیشن کے علاقے میں کوٹھری کے قریب بدمعاشوں نے ان پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے، جس کے بعد انہیں ڈی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا، اس وقت اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ کل دربھنگہ سمیت بہار کے 15 اضلاع کی 78 اسمبلی نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے، گزشتہ روز انتخابی مہم کا آخری دن تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details