اطلاعات کے مطابق دانش نیوز ایجنسی رائٹر کے فوٹو جرنلسٹ تھے۔ رائیٹر نے اہلکاروں کے حوالے سےدانش کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طالبان اور افغان فوج کے درمیان جھڑپ کے دوران دانش سمیت ایک سینیئر اہلکار کی بھی موت ہوئی ہے۔
فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کون تھے؟
دانش ایک بھارتی فوٹو جرنلسٹ تھے، جن کا تعلق دارلحکومت دہلی کے اوکھلا سے تھا جو صنعتی شہر ممبئی مقیم تھے۔
دانش افغانستان میں طالبان اور افغانستان کی فوج کے درمیان جاری جنگ کو کور کرنے کے لیے افغانستان گئے تھے۔ 16 جولائی سنہ 2021 کو پاکستان سے متصل سرحدی علاقے میں طالبان اور فوج کی جھڑپ میں ہلاک ہوگئے۔
دانش کی عمر
دانش صدیقی 40۔41 برس کے تھے۔ انہیں فوٹو گرافی میں دانش کو پلتزر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔
دانش کی تعلمی لیاقت
جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اکانومی میں گریجویٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے علاوہ سنہ 2007 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے ایم سی آر سی ڈپارٹمنٹ سے صحافت کی تعلیم حاصل کی تھی۔