اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Dalit Soldier Beaten up شادی میں گھوڑے پر بیٹھنے کی وجہ سے دلت فوجی کی پیٹائی - شادی میں دلت فوجی اہلکار کی پیٹائی

ملک میں آج بھی دلت طبقے کو ذات پات کی بنیاد پر غیر انسانی سلوک کا شکار بنایا جاتا ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مندسور میں دلت فوجی کی بارات روک کر دولہے کو اس لے بے رحمی سے پیٹا گیا، کیونکہ وہ گھوڑے پر سوار تھا۔ پولیس نے 29 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ Dalit Soldier Groom Baarat Stopped

شادی میں گھوڑا پر بیٹھنے کی وجہ سے دلت فوجی کی پیٹائی
شادی میں گھوڑا پر بیٹھنے کی وجہ سے دلت فوجی کی پیٹائی

By

Published : Apr 13, 2023, 1:42 PM IST

مندسور: ایک طرف حکومت ہمیشہ فوجیوں کا احترام کرتی نظر آتی ہے۔ تو وہیں دوسری طرف کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنی چھوٹی ذات کی وجہ سے ان کی توہین کرنے سے نہیں چوکتے۔ بعض لوگ سرحد پر رہ کر ملک کی خدمت کرنے والے فوجیوں کی ذات اور مذہب کی بنیاد پر ان سے بدسلوکی کرتے ہیں۔ تازہ معاملہ مدھیہ پردیش میں مندسور کے گارتھ تھانہ علاقے سے سامنے آیا ہے، جس میں ایک فوجی جوان دولہا بن کر گھوڑی پر بیٹھا، لیکن کچھ شرپسندوں کو یہ بات پسند نہیں آئی اور ان لوگوں نے فوجی جوان کو بہت مارا۔

گاؤں پپلیا راجہ میں ایک بار پھر شرپسندوں نے دلت دولہے کی شادی کی بارات میں رکاوٹ ڈالی۔ بدھ کی رات دلت طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک دولہے کی بینڈ باجا اور پٹاخے کے ساتھ بارات کو شرپسندوں نے روک دیا۔ میگھالیہ میں تعینات ارجن میگھوال نامی فوجی اہلکار کی شادی کی بارات نکالی جا رہی تھی، اسی دوران مینا سماج کے نوجوانوں نے ان کی شادی کی بارات کو بیچ راستہ میں روک دیا۔ ارجن میگھوال اسی گاؤں کا رہنے والا ہے۔ بارات شرپسندوں کے علاقے سے گزر رہی تھی جہاں ان کی برادری کی شادی بھی ہوئی تھی، اس کی وجہ سے انہوں نے دلت برادری کے جلوس پر پتھراؤ کیا۔

مزید پڑھیں:۔Dalit Marriage Procession راجستھان میں دبنگوں نے دلت دولہے کو گھوڑی پر سوار ہونے سے روکا

اس واقعے کے بعد دولہا اور مہمانوں نے جان بچا کر بھاگے اور پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد گارٹھ کے ایس ڈی ایم اور ایڈیشنل ایس پی موقع پر پہنچے اور دوبارہ دولہا کی بارات نکالنے کی تیاری کی۔ اس دوران شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا۔ شرپسندوں نے موقع پر پہنچی پولیس کی گاڑیوں اور جوانوں پر بھی پتھراؤ کیا۔ درمیانی رات پیش آنے والے اس واقعہ میں کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے۔ اس واقعہ میں پولیس اہلکاروں نے سخت رویہ اپناتے ہوئے 29 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ دولہے کے والد ونود میگھوال کی رپورٹ پر پولیس نے تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details