اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

قومی یکجہتی کی بہترین مثال: ہندو عقیدتمند دادا میاں درگاہ پر دیوالی مناتے ہیں - dargah celebrated diwali

لکھنؤ، گنگا جمنی تہذیب کا قدیم زمانے سے گہوارہ رہا ہے، آج دیوالی کے موقع پر متعدد مقامات پر اس کی مثالیں دیکھنے کو ملی۔ لکھنؤ کے مال اوینیو میں واقع دادا میاں درگاہ پر برسوں سے دیوالی کے موقع پر ہندو عقیدت مند دیوالی کا تہوار موم بتی اور دیپ جلا کر مناتے ہیں۔

dada-miya-dargah-celebrated-diwali-best-example-of-communal-harmony
قومی اتحاد کا بہترین مثال، دادا میاں کے مزار پر برسوں سے دیوالی مناتے ہیں ہندو عقیدت مند

By

Published : Nov 4, 2021, 9:11 PM IST

قومی یکجہتی کی بہترین مثال: ہندو عقیدتمند دادا میاں درگاہ پر دیوالی مناتے ہیں

موجودہ وقت میں ایک طرف جہاں مذہب کے نام پر تشدد اور نفرت کو پھیلایا جارہا ہے تو وہیں دوسری طرف ایسے مقامات آج بھی موجود ہیں جو آپسی اتحاد، بھائی چارہ کو برسوں سے فروغ دے رہی ہیں۔ اس سلسلے میں لکھنؤ گنگا جمنی تہذیب کا قدیم زمانے سے گہوارہ رہا ہے آج دیوالی کے موقع پر متعدد مقامات پر اس کی مثالیں دیکھنے کو ملی لکھنؤ کے مال اوینیو میں واقع دادا میاں کے درگاہ پر برسوں دیوالی کے موقع پر ہندو عقیدت مند دیوالی کا تہوار موم بتی اور دیپ جلا کر مناتے ہیں۔

ویڈیو
دادا میاں کا درگاہ نہ صرف مسلم عقیدت مند اور خانقاہ سے وابستہ افراد کے لیے مرکز عقیدت ہے، بلکہ بڑی تعداد میں ہندو عقیدت مند ہر تہوار کے موقع پر اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ برسوں سے اس درگاہ پر دیوالی کے موقع پر دیا اور موم بتیاں روشن کر دیوالی منائی جاتی ہے اور ہندوؤں کے تہوار بسنت کے موقع پر جشن بہاراں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔'ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے درگاہ کے سجادہ نشین صباحت حسین نے بتایا کہ یہاں پر جو بھی پروگرام منعقد ہوتے ہیں وہ کسی خاص مذہب کے لیے نہیں ہوتے ہیں، بلکہ یہاں پر سبھی مذاہب کے افراد آتے ہیں اور اپنی عقیدت کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج دیوالی کے موقع پر ہندو عقیدت مندوں نے دیپ روشن کر کے یہاں دیوالی منایا رہے ہیں۔ در گاہ کمیٹی بھی کوئی رخنہ اندازی نہیں کرتی ہے بلکہ کہ مذہبی رواداری، آپسی بھائی چارہ، گنگا جمنی تہذیب اور مشترکہ روایت کو برقرار رکھنے کے لیے ان تمام پروگرام میں تعاون کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حضرت دادا میاں کا پیغام عوام میں محبت تقسیم کرنا ہے، نفرتوں کو ختم کرنا ہے اسی پیغام کو عام کرنے کے لیے پروگرام بھی کیے جاتے ہیں بسنت کے موقع پر جشن بہاراں کا خاص اہتمام ہوتا ہے۔'


ای ٹی وی بھارت نے کئی ہندو عقیدت مندوں سے بھی بات چیت کی انہوں نے بتایا کہ یہاں پر کسی بھی طریقے کا نہ ہی کوئی مذہبی امتیاز ہے اور نہ ہی مذہبی رسومات ادا کرنے میں رخنہ اندازی ہوتی ہے، بلکہ سبھی مذاہب کے لوگ اپنے عقیدے کے اعتبار سے اپنے تہواروں کو مناتے ہیں عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔'

عقیدت مندوں کا ماننا ہے کہ اللہ اور بھگوان ایک ہے ہندو مسلم میں کوئی تفریق نہیں، سب آپسی اتحاد کے ساتھ ملک میں رہیں اس پر کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details