اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

UNICEF India Representative سنتھیا میک کیفری نے بھارت میں یونیسیف کی نمائندہ کے طور پر ذمہ داری سنبھالی

میک کیفری یونیسیف ہیڈکوارٹر میں کئی قائدانہ کرداروں میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ بشمول ڈائریکٹر، انوویشن اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے دفاتر میں چیف آف اسٹاف رہی ہیں۔ وہ 25 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں۔ بھارت آنے سے قبل وہ چین میں یونیسیف کی نمائندہ تھیں۔ UNICEF India Representative Cynthia McCaffery

UNICEF India Representative
سنتھیا میک کیفری نے بھارت میں یونیسیف کی نمائندہ کے طور پر ذمہ داری سنبھالی

By

Published : Oct 25, 2022, 8:17 PM IST

نئی دہلی: سنتھیا میک کیفری نے سنجے ورما، سکریٹری (مغرب)، وزارت خارجہ (ایم ای اے)، حکومت ہند سے ملاقات کر کے بھارت میں یونیسیف کے نئے نمائندے کے طور پر تقرری کے کاغذات پیش کئے۔ میک کیفری یونیسیف ہیڈکوارٹر میں کئی قائدانہ کرداروں میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ بشمول ڈائریکٹر، انوویشن اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے دفاتر میں چیف آف اسٹاف رہی ہیں۔ وہ 25 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں۔ بھارت آنے سے قبل وہ چین میں یونیسیف کی نمائندہ تھیں۔ UNICEF India Representative Cynthia McCaffery

بھارت میں یونیسیف کی نمائندہ کے طور پر، میک کیفری بچوں کے لیے نتائج حاصل کرنے والے یونیسیف انڈیا کے ملک گیر پروگراموں کی قیادت اور اسٹریٹجک رہنمائی کریں گی۔ میک کیفری نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ دہائیوں کے دوران بچوں، نوجوانوں اور خواتین کے لیے خاطر خواہ ترقی کی ہے۔ میں حکومت ہند کے ساتھ یونیسیف کی مضبوط شراکت داری کو قائم کرنے اور ہر بچے کے حقوق کو آگے بڑھانے کے لیے ملک بھر میں مل کر کام کرنے کی منتظر ہوں۔

میک کیفری نے 2001 میں سینیئر پروگرام ایڈوائزر کے طور پر یونیسیف میں شمولیت اختیار کی، انہوں نے اقوام متحدہ کے بچوں کی ایجنسی اور ریاست ہائے متحدہ، کینیڈا اور آئرلینڈ کی حکومتوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنایا ۔ بعدازاں انہوں نے یو ایس فنڈ برائے یونیسیف میں سینیئر نائب صدر کے طور پر دنیا بھر میں ایجنسی کے کام کے لیے حمایت حاصل کی۔ وہ ورلڈ بینک کے امریکی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے دفتر میں بھی کام کر چکی ہیں، جہاں انہوں نے افریقہ، قرضوں میں ریلیف، صحت، تعلیم، اور تنازعات کے بعد کے مسائل کو مربوط کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Awareness Program by UNICEF یونیسیف عوامی بیداری لانے کیلئے مذہبی رہنماؤں کے اشتراک سے کام کرے گا

یونائٹیڈ اسٹیٹ امریکہ کی ایک شہری کے طور پر میک کیفری نے یونیورسٹی آف ٹیکساس ایل بی جے اسکول سے پبلک پالیسی میں ماسٹر کی ڈگری اور وینڈربلٹ یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی ہے، انہوں نے اپنے بین الاقوامی ترقیاتی کیریئر کا آغاز انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی سے کیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details