سمندری طوفان نیوار نے تمل ناڈو اور پڈو چیری میں دستک دے دی ہے۔ تیز ہوائیں چنئی اور کڈلور کے ساحل سمندر سے ٹکرا رہی ہیں۔
موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری پڈوچیری میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق تمل ناڈو کے کڈلور میں 25 نومبر کو صبح 8.30 بجے سے رات 10.30 بجے تک 227 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پڈوچیری میں 187 ملی میٹر بارش، کریکل میں 84 ملی میٹر، چنئی میں 89 ملی میٹر اور ناگپٹنم میں 62 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ تمل ناڈو میں ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
سمندری طوفان نیوار 25 تاریخ کی رات 11.30 بجے سے لیکر 26 تاریخ کی صبح 2.30 بجے کے درمیان پڈوچیری میں سمندر سے ٹکرایا۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اب ہوا کی رفتار دھیرے دھیرے کم ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش میں کمی آئے گی لیکن بارش جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان نیوار تھوڑا کمزور ہوتا دکھائی دے رہا ہے حالانکہ 26 نومبر کی صبح ہوا کی رفتار 100-110 کیلو میٹر فی گھنٹا رکارڈ کی گئی ہے اور آئندہ 6 گھنٹے کے درمیان یہ شمال۔ شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔ اس دوران ہوا کی رفتار میں کمی آئے گی۔
پڈوچیری کی ایل جی کرن بیدی نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی صلاح دی ہے۔