احمدآباد: سمندری طوفان بپرجوئے گجرات کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔ ساحل پر 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا چل رہی ہے۔ طوفان سے ہونے والے نقصان کو روکنے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج، این ڈی آر ایف سمیت تمام ایجنسیوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کے وزراء خود صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ لینڈ فال کا عمل 4 گھنٹے تک جاری رہے گا اور کچھ سے متصل تمام اضلاع جیسے پوربندر، جام نگر، راجکوٹ اور دیو بھومی دوارکا میں طوفان کا سب سے زیادہ اثر دکھے گا۔ دوارکا میں درخت اکھڑ گئے اور ہورڈنگز گر گئے۔
طوفان سے ہونے والے نقصان کو روکنے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج، این ڈی آر ایف سمیت تمام ایجنسیوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ سمندری طوفان کے پیش نظر انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف (HADR) کے ایک گروپ کے چار جہازوں کو مختصر نوٹس پر اسٹینڈ بائی موڈ پر رکھا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف نے طوفان سے نمٹنے کے لیے گجرات اور مہاراشٹرا میں اپنی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ گجرات میں 18 ٹیمیں متحرک ہیں، اس کے علاوہ دادر اور نگر حویلی کے ساتھ ساتھ دمن اور دیو میں بھی ایک ٹیم موجود رہے گی۔