ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں تھانہ بارہ دری پولیس نے فتح گنج مغربی کے گاؤں دھنتیہ کے رہائشی ساجد خان کو گرفتار کرکے سائبر فراڈ کے گینگ کو بے نقاب کیا ہے۔ ان کے قبضے سے تین لاکھ پانچ ہزار روپے، 15 اے ٹی ایم کارڈ، 13 بینگ پاس بُک، چھ چیک بُک، آٹھ موبائل، ایک ٹیبلٹ اور ڈائری برآمد ہوئی ہے۔ اس گروہ کا گینگ لیڈر نائیجیرین ٹھگ 'جیک' دہلی میں رہ کر جعلی آدھار کارڈ کے ذریعے بینک اکاؤنٹ کھول کر ملک اور بیرون ممالک میں بیٹھے لوگوں سے سائبر فراڈ کر رہا تھا۔
بریلی: پولیس نے سائبر فراڈ گینگ کو بے نقاب کیا - سائبر فراڈ
پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم ساجد نے بتایا ہے کہ نائجیریا سے تعلق رکھنے والے جیک اور ان لوگوں کے درمیان واٹس ایپ کے ذریعے بات چیت ہوتی تھی۔ اُنہوں نے کبھی فون پر بات نہیں کی، جس کی وجہ سے وہ برسوں سے بے خوف ہو کر کاروبار چلا رہے تھے اور کبھی پولیس کی گرفت میں نہیں آئے۔
مزید پڑھیں:۔بہار میں سائبر فراڈ سے عوام پریشان
پولیس کی تفتیش کے دوران ساجد نے بتایا ہے کہ نائجیریا سے تعلق رکھنے والے جیک اور ان لوگوں کے درمیان واٹس ایپ کے ذریعے بات چیت ہوتی تھی۔ اُنہوں نے کبھی فون پر بات نہیں کی۔ اس کی وجہ سے وہ برسوں سے بے خوف ہو کر کاروبار چلا رہے تھے اور کبھی پولیس کی گرفت میں نہیں آئے۔ ایس پی دیہی علاقہ راج کمار اگروال کے مطابق گاؤں دھنتیہ کارہائشی ساجد خان سائبر فراڈ میں شامل واحد شخص نہیں ہے، بلکہ اسی گاؤں کے تقریباً ایک درجن سے زائد نوجوان اس گروہ کے ممبر ہیں۔ ساجد کی گرفتاری کے بعد کئی نوجوان فرار ہو چکے ہیں، جنہیں تلاش کرکے گرفتار کیا جائے گا۔