ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں بابا صاحب امبیڈکر کی یوم وفات اور بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے پیش نظر پولیس نے الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکم امتناعی اور دفعہ 144 کا بھی اطلاق کر دیا ہے۔ ممبئی شہر میں 2 جنوری تک حکم امتناعی نافذالعمل کر دی گئی ہے۔ اس دوران بلا ضرورت پانچ سے زائد افراد کے مجمع پر پابندی ہے، ساتھ ہی سیاسی، سماجی اور عوامی تقریبات بھی بلا اجازت ممنوعہ ہے۔ چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین کیلئے پولیس اور بی ایم سی انتظامیہ نے پختہ انتظامات کر نے کا دعوی کیا ہے۔ چیتنہ بھومی پر بھیم راؤ امبیڈکر کے یادگار اور سمادھی پر 6 دسمبر کو عقیدتمندوں کا اژدہام ہوتا ہے۔ اس لئے پولیس نے کئی سڑکوں کو بھی مقفل و منتقل کر دیا گیا ہے۔ curfew in mumbai mumbai police impose section 144 till january 2
بی ایم سی نے زائرین کیلئے ضروری سہولیات کا انتظام کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔ انہیں کھانے کے مفت پیکٹ فراہم کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دادر ریلوے اسٹیشن سے لے کر دیگر اسٹیشنوں پر بھی پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جی آر پی ایف کمشنر قیصر خالد نے ریلوے اسٹیشنوں پر ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کے علاوہ دادر ریلوے اسٹیشن سے چیتنہ بھومی کی جانب کوچ کر نے کیلئے نشاندہی بھی تیار کر دی گئی ہے تاکہ امبیڈکری زائرین کو کسی بھی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑا۔ ریلوے اسٹیشنوں پر 6 دسمبر کے پیش نظر سیکورٹی کے بھی پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے کہا ہے کہ شہر میں 6 دسمبر اور سال نو کی آمد سے قبل سیکورٹی الرٹ پر ہے۔ ایسے میں چونکہ ممبئی شہر میں جشن کا ماحول ہوتا ہے، اس لئے ممبئی شہر میں سیکورٹی کا معائنہ کر نے کے بعد ضروری حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بابا صاحب امبیڈکر کی پورنتیتہ پر بھی خاص انتظامات کئے گئے ہیں، کئی سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے تاکہ زائرین کو کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو اور ٹریفک پولیس کو بھی ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ٹریفک کا مسئلہ پیدا نہ ہو اس لئے بھی پولیس کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔