اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Varun Gandhi about Night Curfew: 'رات میں کرفیو لگانا اور دن میں لاکھوں لوگوں کو ریلیوں میں بلانا' - ورن گاندھی نے کہا رات میں کرفیو اور دن میں لاکھوں لوگوں کی ریلی

ورون گاندھی نے ٹویٹ کیا Varun Gandhi tweet on Night Curfew کہ رات میں کرفیو لگانا اور دن میں لاکھوں لوگوں کو ریلیوں میں بلانا - یہ عام آدمی کی سمجھ سے باہرBeyond the comprehension of the common man ہے۔

رات میں کرفیو لگانا اور دن میں لاکھوں لوگوں کو ریلیوں میں بلانا
رات میں کرفیو لگانا اور دن میں لاکھوں لوگوں کو ریلیوں میں بلانا

By

Published : Dec 27, 2021, 10:54 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمان ورون گاندھی Member of Parliament Varun Gandhi نے رات کو کرفیونافذ کرنے اور دن میں لاکھوں لوگوں کی بھیڑ بلا کر انتخابی ریلیاں Election Rallies کرنے پر اپنی پارٹی کی سرکار پر سوال Question to The Government اٹھائے ہیں ۔

ورون گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ رات میں کرفیو لگانا اور دن میں لاکھوں لوگوں کو ریلیوں میں بلانا - یہ عام آدمی کی سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے لکھا’’ اتر پردیش کے محدود طبی نظام کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہمیں ایمانداری سے یہ طے کرنا پڑے گا کہ ہماری ترجیح خوفناک اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنا ہے یا انتخابی طاقت کا مظاہرہ ‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:SP, BSP are casteist parties, says Amit Shah: ایس پی۔بی ایس پی ذات پر مبنی اقربا پروری کی حامی پارٹیاں ہیں

قابل ذکر ہے کہ گاندھی نے کسان تحریک کی حمایت کرتے ہوئے گزشتہ دنوں کئی بار اپنی ہی پارٹی کی حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔

دراصل ملک اور ریاست میں کورونا متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے احتیاط کے طور پر اتر پردیش میں رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ۔ تاہم ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کی ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں ۔ اس بھیڑ میں کورونا پروٹوکول پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details